
سابق وزیر جلسے میں جاتے ہوئے گرفتار
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں، سابق وزیراعظم کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کیا گیا ہے، وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کے لیے سماہنی پہنچے تھے۔
عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں، انہیں میرپور منتقل کیا جا رہا ہے، عبدالقیوم نیازی بھمبر آ رہے تھے جب جنڈی چونترہ پر انہیں گرفتار کیا گیا، انہیں قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پر قانونی کارروائی جاری ہے، سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔









