
عمران خان نے بچوں کے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
پی۔ ٹی۔ آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی آج اپنے بیٹوں سے طویل ٹیلیفونک گفتگو کرائی گئی ہے، جو 1 گھنٹے سے زائد جاری رہی، اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹوں سے گفتگو ذاتی نوعیت کے موضوعات پر ہوئی، اور وہ جلد پاکستان میں ان سے ملاقات کریں گے۔
بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اب ان کو جیل میں ٹی۔ وی اور اخبار کی سہولت دستیاب ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بیٹے کسی بھی احتجاجی سرگرمی یا احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ “میرے بچوں کا سیاست سے کوئی بھی واسطہ نہیں، اور نہ ہی وہ کسی بھی تحریک کا حصہ بنیں گے “۔









