سئینیر وکیل کے قاتل کا اعتراف جرم

0
207
سئینیر وکیل کے قاتل کا اعتراف جرم

سئینیر وکیل کے قاتل کا اعتراف جرم

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قاتل نے ویڈیو بیان میں قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور پھر قتل کر دیا تھا، دونوں میں 35 لاکھ کا لین دین تھا، جو کہ تنازع کی وجہ بنا۔

عمران آفریدی کے مطابق انہوں نے نہ صرف میرے والد کو قتل کیا بلکہ اس کے بعد میرے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا، انہوں نے میرے بھائیوں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہمارے گھر کی خواتین کو قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ خواتین کا اس معاملے سے کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔

Leave a reply