یہودیوں پر یورپ میں زمین تنگ ہونے لگی

یہودیوں پر یورپ میں زمین تنگ ہونے لگی
یورپ میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر یہود دشمنی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یونان اور برطانیہ کے بعد اٹلی میں بھی لوگوں نے یہودیوں کا گھیراؤ کر لیا، فرانس سے گھومنے آنے والے یہودی باپ بیٹا نے یہودیوں کی مذہبی ٹوپی ’’کپا‘‘ پہنی ہوئی تھی۔
میلان ایریا میں عوام نے ان کا گھیراؤ کر لیا اور عوام نے اسرائیل کے مخالف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، انہوں نے یہودیوں کو قاتل اور نسل کش قرار دیا، عوام نے ان سے کہا کہ اٹلی سے نکل جاؤ ہمیں قاتل قبول نہیں ہیں، یہ غزہ نہیں تم جلد یا بدیر جہنم میں ہی جاؤ گے۔








