خیبرپختونخوا میں کرفیو نافذ

0
202
خیبرپختونخوا میں کرفیو نافذ

خیبرپختونخوا میں کرفیو نافذ

صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع ٹانک ، جنوبی وزیرستان کے اَپر اور لوئر تینوں اضلاع کے کئی علاقوں میں شام سات بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھ کر نافذ کیا گیا ہے، تینوں ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز نے کرفیو کے نفاذ کے بارے میں باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں کرفیو کے باعث جنڈولہ بازار بھی بند رہے گا اور کوڑ قلعہ سے لے کر جنڈولہ تک شاہراہ پر آمد و رفت بھی معطل ہے، عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیکھ کر اپنی گاڑی پچاس میٹر کے فاصلے پر دور روکیں، کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے تینوں اضلاع میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a reply