تیز رفتار گاڑی نے شہریوں کو کچل ڈالا

تیز رفتار گاڑی نے شہریوں کو کچل ڈالا
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں ٹریفک حادثے نے 3 خاندانوں کو غم زدہ کر دیا، تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر 2 خواتین سمیت 3 لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے، دل دہلا دینے والا واقعہ تب پیش آیا جب خواتین سڑک پار کر رہی تھیں تو ایک تیز رفتار گاڑی انتہائی غفلت کے ساتھ ان کو روندتی ہوئی گزر گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مگر تب تک 3 افراد زندگی کی بازی ہار چکے تھے، ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہے، لاشوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جائے گی۔









