سیلاب سے متاثر افراد کے لیے وزیر اعلیٰ نے امداد کا اعلان کر دیا

0
211
سیلاب سے متاثر افراد کے لیے وزیر اعلیٰ نے امداد کا اعلان کر دیا

سیلاب سے متاثر افراد کے لیے وزیر اعلیٰ نے امداد کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چکوال میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے، چکوال سے رکن صوبائی اسمبلی سلطان حیدر نے کہا ہے کہ میرے حلقہ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلی پنجاب نےنقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ نے ڈی۔ سی آفس چکوال میں بریفنگ میں بارش سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے امداد کی منظوری دی ہے

Leave a reply