پنجاب کے 22 اضلاع میں فری وائی فائی کی سہولت میسر

0
257
پنجاب کے 22 اضلاع میں فری وائی فائی کی سہولت میسر

پنجاب کے 22 اضلاع میں فری وائی فائی کی سہولت میسر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر CM فری وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، فری وائی فائی اب 11 نہیں بلکہ 22 اضلاع میں دستیاب ہے، جن میں قصور، گجرات، سیالکوٹ ، اٹک، جہلم، مری، اوکاڑہ، لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حسن ابدال اور ساہیوال شامل ہیں۔

اب تک 37.22 ملین سے زائد افراد ڈیٹا استعمال کر چکے ہیں، یہ سہولت ایمرجنسی استعمال کے لیے فراہم کی گئی ہے، نہ کہ ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریحی مقاصد کے لیے، پنجاب حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق صوبے کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، فری وائی فائی سروس کو بہت جلد پنجاب بھر میں وسعت دی جائے گی۔

Leave a reply