چکوال میں ڈیموں کے بند ٹوٹنے سے سیلاب کا خدشہ

چکوال میں ڈیموں کے بند ٹوٹنے سے سیلاب کا خدشہ
چکوال میں موسلادھار بارشوں کے سبب چکوال میں تین ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے ہیں اور چکوال انتظامیہ نے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا، شدید بارشوں سے چک ملوک کے علاقے زیر آب آ گئے ، تاریخی کٹاس راج مندر پانی میں ڈوب گیا ہے، سرکاری عمارتوں اور گھروں میں بھی پانی داخل ہو چکا ہے، سیلابی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
مکان کی چھت گرنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ملی ہیں، پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے کے مطابق چکوال میں سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن ہو رہا ہے، فوج سمیت تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہیں ہیں۔









