ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

0
222
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یادگار چوکی کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے، شہید اہلکاروں کی شناخت شہزاد خان اور گل محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو یادگار چوک پر تعینات تھے۔

دونوں اہلکار دکان پر جا رہے تھے کہ گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سیکیورٹی فورسز نے کلاچی کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شہید اہلکاروں کی میتیں کلاچی اسپتال میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply