آئی سی سی نے محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

آئی سی سی نے محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی بولر محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی لگا دیا ہے، لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن بین ڈکٹ کی وکٹ لینے کے بعد محمد سراج جشن مناتے ہوئے آپے سے باہر ہو گئے۔
نہ صرف بین ڈکٹ کے قریب جا کر جملے کسے بلکہ انگلینڈ بیٹسمین سے اپنا کندھا ٹکرایا، سراج کی اس حرکت پر آئی۔ سی۔ سی نے بھارتی فاسٹ بولر کو میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، جرمانے کے ساتھ ہی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں بھی 1 ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔









