ایشین والی بال میں پاکستان کی دوسری کامیابی

ایشین والی بال میں پاکستان کی دوسری کامیابی
ایشین انڈر سکسٹین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی بھی حاصل کر لی ہے، گروپ۔D کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سعودیہ عرب کو 0-3 سے شکست دی تھی، پاکستان کی کامیابی کا سکور 25, 14, 25۔ 13اور 25 ۔ 12 رہا۔
پاکستان کی طرف سے وہاب، فیضان جنید اور سعید مختار نے نمایاں کھیل پیش کیا ہے، گروپ کے مسلسل دو میچز جیتنے سے پاکستان نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، پاکستان اس گروپ کا چائنیز تائپے کے خلاف اپنا آخری میچ کل کھیلے گا۔









