ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت خودکشی کر لی

0
214
ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت خودکشی کر لی

ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت خودکشی کر لی

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے نزدیک ماں نے اپنے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ماں اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں، خاتون اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

لیکن ابھی تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آئی، پولیس حکام کے مطابق جھال روڈ پر ریلوے پھاٹک کے نزدیک خاتون کی طرف سے 2 بچوں سمیت خود کشی کی اطلاعات ملی ہیں، ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، لیکن خاتون کے اس اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Leave a reply