بارشوں سے 104 شہری جاں بحق جبکہ 413 گھر تباہ ہوئے

0
183
بارشوں سے 104 شہری جاں بحق جبکہ 413 گھر تباہ ہوئے

بارشوں سے 104 شہری جاں بحق جبکہ 413 گھر تباہ ہوئے

این۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے مالی اور جانی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں اب تک 1 سو 4 افراد کے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین، 49 بچے اور 37 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 2 سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں ،76 بچے، 46 خواتین اور 78 مرد شامل ہیں، پچھلے 24 گھنٹے میں بارشوں سے چھ افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق اب تک 4 سو تیرہ گھر تباہ اور 111 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply