
نادرا نے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرادیا
نادرا نے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے، نادرا حکام کی طرف سے پہلی مرتبہ شناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے مرحلہ وار ہدایات جاری کی ہیں،نادرا کی طرف سے نئی پالیسی کے مطابق شہریوں کو 6 مراحل سے گزرنا ہو گا، جن میں بائیو میٹرک، کوائف کی درستگی، قانونی سرپرستی اورفیس شامل ہے۔
شناخت کے لیے والدین، بہن یا بھائیوں کے شناختی کارڈ اور قانونی سرپرستی کی صورت میں حلف نامہ پیش کرنا ضروری ہو گا، اس کے علاوہ ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہے، شناختی کارڈز کے لئے درخواست کی 3 کیٹیگریز نارمل، ارجنٹ اور ایگزیکٹو ہیں، نادرا کی شہریوں سے اپیل ہے کہ تمام کوائف کو درست طریقے سے جمع کرائیں تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔








