اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

0
260
اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا دی گئی، اداکارہ کی نماز جنازہ گرین ٹاؤن میں اج ادا ہو گی، اداکارہ کے بھائی اور بہنوئی نے کل رات کراچی سے میت وصول کی اور میت کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہو گئے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور بھیجی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعےکی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے حمیرا کے بھائی کے بلڈ سیمپل لے لیے گئے ہیں، جبکہ دونوں کا ڈی۔ این۔ اے سیمپل بھی میچ کیا جائے گا، حمیرا اصغر کی موت نے شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑا دی یے، سونیا حسین، عتیقہ اوڈھو اور دیگر اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، یہ کیس ذہنی صحت اور تنہائی کے مسائل پر بحث چھیڑ گیا ہے۔

Leave a reply