چین نے دریائے برہما پر ڈیم کی تعمیر شروع کر دی

0
246
چین نے دریائے برہما پر ڈیم کی تعمیر شروع کر دی

چین نے دریائے برہما پر ڈیم کی تعمیر شروع کر دی

پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے انڈیا کو خود پانی کے لالے پڑ گئے، چین نے دریائے برہما پر 137 ارب ڈالر کی لاگت سے ڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے، یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی کا منصوبہ ہو گا اور اس منصوبے سے ساٹھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

چین کے ڈیم منصوبے پر اروناچل پردیش اور آسام میں خوف پھیلا ہوا ہے، ارونا چل پردیش کے وزیراعلیٰ نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیم کی وجہ سے برہما پترا اور سیانگ دریاؤں کا پانی خشک ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر چین نے اچانک سے پانی چھوڑ دیا تو ارونا چل پردیش اور آسام کے قبائلی علاقوں میں تباہی مچ جائے گی۔

Leave a reply