
کوئٹہ سے کراچی اور پشاور جانے والی ٹرینیں ملتوی
کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والے ٹرینیں معطل لیکن محکمہ ریلوے نے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، کوئٹہ سے نو اور دس جولائی کو پشاور اور کراچی جانے والی تمام ٹرینیں معطل کی گئی ہیں، پشاور سے کوئٹہ والی جعفر ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا اور اب وہ اپنے شیڈول کے مطابق روانہ نہیں ہو سکے گی۔
اسی طرح 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل بھی معطل کی گئی ہیں، ریلوے حکام نے ٹرینوں کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی، لیکن ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ جولائی سے تمام ٹرینیں وقت پر روانہ ہوں گی۔









