ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کا چالان

0
175
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کا چالان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کا چالان

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹا گیا ہے، نئے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کیا گیا تھا، اس سے پہلے سندھ حکومت کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے اصلاحات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد شاہ کا کہنا تھا کہ 1 جون سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہو گا، ڈی۔ آئی۔ جی ٹریفک نے کہا کہ اصلاحات کا عمل مکمل ہو چکا ہے، 1 جون سے چالان کی رقم 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

Leave a reply