3 سابق سسرالیوں کو زہر کھلا کر قتل کرنے پر خاتون مجرم قرار

0
191
3 سابق سسرالیوں کو زہر کھلا کر قتل کرنے پر خاتون مجرم قرار

3 سابق سسرالیوں کو زہر کھلا کر قتل کرنے پر خاتون مجرم قرار

آسٹریلوی خاتون ایرن کو اپنے سابق شوہر کے 3 رشتہ داروں کو زہریلی مشروم کھلا کر قتل کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے، 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام لگا تھا کہ انہوں نے اپنے سسر، ساس اور ان کی بہن ہیدر کو اپنے گھر لنچ پر بلایا اور انہیں مشروم کھلائی، جس میں زہریلی مشروم شامل تھیں۔

کھانا کھانے کے بعد سب افراد کی طبیعت بگڑ گئی، ان میں سے 3 انتقال کر گئے جبکہ ہیدر کے شوہر ایان بچ گئے، عدالت نے ایرن کو 3 قتل اور ایک اقدام قتل میں مجرم قرار دے دیا ہے، ایرن نے عدالت میں کہا کہ یہ حادثہ تھا اور وہ بعد میں خود بھی بیمار ہو گئی تھیں، تاہم عدالت نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا، ان کو اب عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے لیکن یہ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

Leave a reply