اپنی دوست زینب کے بوائے فرینڈ سے شادی کی، حریم سہیل

اپنی دوست زینب کے بوائے فرینڈ سے شادی کی، حریم سہیل
پاکستان کی ابھرتی ہوئی نئی فنکارہ حریم سہیل نے جنوری 2025 میں ریان سے شادی کی، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ تعلقات بھی رہے، اب انہوں نے شادی اور تعلقات پر نئے انکشافات کر دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ان کی دوست زینب کے بوائے فرینڈ تھے لیکن بعد میں انہوں نے ان کے ساتھ شادی رچالی۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی دوست پہلی بار اپنے دوست سے ملنے گئیں تو وہ انہیں بھی اپنے ساتھ لے گئی تھیں، پہلے ان کے شوہر اور ان کی دوست کے تعلقات تھے، پھر ہم دونوں کی دوستی ہوئی تو ہم دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا، لیکن اداکارہ نے یہ نہ بتایا کہ ان کی سہیلی کے دوست سے شادی کرنے کے بعد ان کے اپنی سہیلی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں ؟









