زمین بوس ہونے والی عمارت سے 3 ماہ کی بچی زندہ نکال لی گئی

0
167
زمین بوس ہونے والی عمارت سے 3 ماہ کی بچی زندہ نکال لی گئی

زمین بوس ہونے والی عمارت سے 3 ماہ کی بچی زندہ نکال لی گئی

لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے بیس کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، سب کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے جبکہ یہ سب ایک ہی خاندان کے لوگ تھے جو کہ ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی ہیں، لیکن ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 ماہ کی بچی محفوظ رہی جسے معمولی خراشیں آئی ہیں۔

بچی کی ماں اور خاندان کے باقی افراد کی لاشیں کچھ فاصلے پر پڑی تھیں، جب کہ بچی کے اوپر صرف دھول مٹی پڑی تھی اور معمولی چوٹ سے اس کی ناک سے خون بہ رہا تھا، بچی کے جسم پر اور کوئی زخم نہ تھا، کچھ لوگوں نے بھی بتایا کہ حادثے کے وقت ماں نے بچی کو دور پھینک دیا تھا، بچی کی ماں کے پاس شاید اتنا ہی موقع تھا کہ وہ یا بچی کو بچاتی یا خود کو تو اس نے بچی کو بچانے کی کوشش کی۔

Leave a reply