
سکردو سے گلگت جانے والی گاڑی لاپتہ
سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی اچانک لاپتہ ہو گئی، گاڑی میں سوار 4 افراد سے صبح سے رابطہ منقطع ہے، لاپتہ افراد میں عثمان، نور احمد، معراج بی بی اور عثمان شامل ہیں، لاپتہ گاڑی کے تمام مسافروں کا تعلق پشاور سے ہے، گاڑی سے آخری مرتبہ رابطہ اتوار کے روز صبح گیارہ بجے ہوا تھا، جس کے بعد ان کا فون بند مل رہا ہے، ان کا اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے، علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، متعلقہ ادارے بھی سیاحوں کی تلاش کے لیے سرگرم ہیں، متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو لاپتہ گاڑی یا لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو فوری طور پر پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جائے۔








