
رونالڈو کا مستقل سعودی عرب رہنے کا فیصلہ
بین الاقوامی فٹبالر رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں، رونالڈو نے کہا کہ سعودی عرب ایک محفوظ اور پرامن ملک ہے جہاں پر وہ خود کو گھر جیسے ماحول میں محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کو سراہتا ہے اور ہم یہاں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے سعودی عرب میں زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ سعودی کلب کے ساتھ بڑا ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے، انہوں نے سعودی کلچر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لوگ محبت کرنے والے ہیں، اس لیے وہ سعودی عرب میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔








