
12 سال بعد سیالکوٹ ایکسپریس دوبارہ بحال
پاکستان ریلوے نے بارہ سال کے بعد سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین دوبارہ بحال کر دی ہے، ایکسپریس ٹرین کی سیالکوٹ میں آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا، اس موقع پر ٹرین کے مسافروں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پاکستان ریلوے نے بند ایک اور ٹرین دوبارہ چلا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے، اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین لاہور سے سیالکوٹ اور پھر وہاں سے وزیر آباد، جبکہ وزیر آباد سے دوبارہ سیالکوٹ اور پھر لاہور جائے گی۔









