اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل سے حملہ کریں گے

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل سے حملہ کریں گے
ایران کی پاسداران انقلاب تحریک نے کہا ہے کہ اسرائیل پر جلد خیبر میزائل سے حملہ کریں گے جس سے دنیا حیران رہ جائے گی، ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے ایران پر جارحیت ہو رہی ہے، میزائل حملوں میں ایک سو پچاس اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایرانی فضائیہ مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے کر رہی ہے، پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی سکیورٹی ریڈ لائن ہے جس پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی میزائل اپنے اہداف کو ٹھیک نشانہ بنا رہے ہیں، جلد ہی اسرائیل پر خیبر میزائل بھی داغے جائیں گے۔









