ایرانی فضائی حدود کی بندش، پی آئی اے کا پلان تبدیل

ایرانی فضائی حدود کی بندش، پی آئی اے کا پلان تبدیل
ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کی وجہ سے پی۔ آئی۔ اے نے گلف ممالک، پیرس اور ٹورنٹو جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا گیا ہے، ترجمان پی۔ آئی۔ اے کا کہنا ہے کہ گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کریں گی، سعودی عرب، یو۔ اے۔ ای اور بحرین کی پروازیں مسقط فلائٹ ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں جبکہ پیرس اور ٹورنٹو جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔









