
بچے کو بچاتے ہوئے 4 افراد جاں بحق
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر مچھلیاں پکڑنے اور نہانے کے لیے آنے والے بچے سمیت 4 افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، مچھلیاں پکڑنے کے دوران ایک بچہ ڈوبا تو اس کو بچانے کے لیے تین لوگوں نے تالاب میں چھلانگ لگا دی، مگر بچے کو بچانے کی کوشش میں وہ لوگ بھی زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بارہ سالہ وقاص، چالیس سالہ امجد، 55 سالہ خالق اور اظہار بھی شامل ہیں۔









