
بجٹ میں کابینہ کے اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز
حکومت نے بجٹ میں کابینہ کے اخراجات میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے، کابینہ کا مجموعی بجٹ 35 کروڑ اٹھارہ لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں و مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر پچاس کروڑ 54 لاکھ تجویز کیا گیا ہے، وزیراعظم کے مشیروں کا بجٹ تین کروڑ 61 لاکھ سے بڑھا کر چھ کروڑ 31 لاکھ روپے کیا جا گیا ہے، وزیراعظم کے معاونین کی تنخواہوں کی مد میں بجٹ تین کروڑ 70 لاکھ سے بڑھا کر گیارہ کروڑ 34 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔









