
ماں نے فرار قیدی کو خود پولیس کے حوالے کر دیا
ملیر جیل سے فرار قیدیوں پر ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو تب سامنے آیا جب ایک قیدی کو اُس کی ماں نے خود جیل واپس لا کر پولیس حکام کے حوالے کیا، جب وہ قیدی فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں جیل واپس بھیج دیا، قیدی کی والدہ نے پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ لوگوں کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا لیکن اسے کچھ نہ کہنا۔








