ای سی او کا وزارتی اجلاس آج تہران میں ہوگا

0
186
ای سی او کا وزارتی اجلاس آج تہران میں ہوگا

ای سی او کا وزارتی اجلاس آج تہران میں ہوگا

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا ایک وزارتی سطح کا اجلاس آج تہران میں کیا جارہا ہے ، جو ممبر ممالک کے مابین زمینی روابط کو فروغ دینے پر غور کریگا۔ اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان ، ایران ، ترکی ، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں ، جو علاقائی تعلقات ، تجارت اور مواصلات کو بڑھانے کیلیے تعاون کررہی ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کی ہے ، جو تہران پہنچے ہیں۔ تہران میں پاکستانی سفیرمدثرٹیپو نے علیم خان کا خیرمقدم کیا اور پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے کے لئےانکےدورے کو اہم قراردیا۔

Leave a reply