
قربانی کے جانور چوری کر لیے گئے
عید کے نزدیک آتے ہی قربانی کے جانور چوری ہونے کی وارداتیں بڑھنے لگی، اتحاد ٹاؤن میں ڈاکو قربانی کے سات جانور چھین کر فرار ہو گئے، کراچی کے علاقے راجہ تنویر کالونی میں نو مسلح ملزمان نے باڑے میں لوٹ مار کی واقعے کا مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، واردات میں ڈاکوؤں نے باڑے میں موجود افراد کو یرغمال بنایا۔
ملزمان بیس لاکھ سے زائد مالیت کے جانور ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اپنے چہرے ہیلمٹ سے چھپائے ہوئے تھے، چار جانور باڑے کے اپنے اور تین مقامی افراد کے تھے، پولیس حکام کے مطابق سی۔سی۔ ٹی۔ وی فوٹیجز سے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے، بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔









