ٹرمپ کا کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بننے کے لیے انوکھا لالچ

0
169
ٹرمپ کا کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بننے کے لیے انوکھا لالچ

ٹرمپ کا کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بننے کے لیے انوکھا لالچ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر روایتی اور ایک حیران کن پیشکش کرتے ہوئے کینیڈا کو امریکا کا حصہ بننے کی دعوت دی اور ساتھ ہی جدید میزائل دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ اگر کینیڈا امریکا کی 51ویں ریاست کے طور پر شمولیت اختیار کرے گا تو ہم اسے ‘گولڈن ڈوم’ دفاعی سسٹم بالکل مفت دیں گے۔

صدر ٹرمپ ماضی میں بھی متعدد بار کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کی خواہش کر چکے ہیں، انہوں نے یہ تجویز اس وقت پیش کی جب کینیڈا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بڑے بجٹ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، دوسری طرف کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اس تجویز کو غیر سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ کینیڈا اپنے دفاعی ڈھانچے کو خودمختاری کے تحت مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

Leave a reply