
کچن کے تنازعے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
پشاور میں تھانہ داودزئی کی حدود میں گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں پر گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بہن، بیوی اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔








