
لاہور میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 ہلاک 4 زخمی
لاہور میں آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے تین رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوئے،حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، حادثے کے فوراً بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ 1 رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








