انڈیا کی 13 لاکھ فوج اور اسلحہ بھی ہمیں مرعوب نہیں کر سکے

0
214
انڈیا کی 13 لاکھ فوج اور اسلحہ بھی ہمیں مرعوب نہیں کر سکے

انڈیا کی 13 لاکھ فوج اور اسلحہ بھی ہمیں مرعوب نہیں کر سکے

آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں واضح طور پر کہا کہ انڈیا کی تیرہ لاکھ فوج چاہے جتنے مرضی ہتھیار استعمال کر لے، وہ ہمیں ڈرا نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ اس بات کی تاریخ گواہ ہے کہ عوام اور افواجِ پاکستان دشمن کے ہر حملے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” سے پاکستان نے انڈیا کو زبردست جواب دے دیا ہے اور پاکستانی افواجِ نے جو کہا وہ کر کے بھی دکھایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار انڈیا کو خبردار کیا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بزرگوں اور ہمارے جوانوں نے پاکستان کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنے پاکستان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

Leave a reply