
پاک فوج نے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا
ڈی۔ جی۔ آئی۔ ایس۔ پی۔ آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، افواجِ پاکستان نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا ہے، انڈیا کی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور دفاع کیا اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے ذریعے ہندوستان کو بھرپور جواب دیا گیا، راولپنڈی میں نیوی اور ائیر فورس افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چھ اور سات مئی کو انڈین جارحیت کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں معصوم شہری، بچے اور خاتون شہید ہوئے۔ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ: “پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں 26 فوجی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا”
انہوں نے مزید کہا کہ: “ہم پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہماری کامیابی اللہ کی مدد، قوم کی دعاؤں اور یکجہتی کی مرہونِ منت ہے۔”
انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور قوم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج اپنے بہادر اور محبِ وطن لوگوں کی پشت پر کھڑی ہے، اور ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ ہو گا۔








