
پاک فوج نے بھارت کے “سندور کا تندور” بنا دیا ہے
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا ہے، دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں کی، انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان آنے کی جرات نہیں ہوئی تو اس نے حدود کے باہر سے مساجد اور سویلین پر حملے کیے ہیں اس نے جو کچھ کیا ہے یہ عالمی دہشتگردی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے چھ طیاروں کو مار گرایا ہے، بھارتی رافیل طیارے ریت کے ٹیلے ثابت ہوئے ہیں۔
بھارت میں آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے، بھارتی قوم مودی پر تھو تھو کر رہی ہے، شاہینوں نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہماری ایئر فورس دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، پوری قوم کی طرف سے شاہینوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، بھارت پانی کو بند کرے گا تو ہم وہاں وہاں ماریں گے کہ یاد کرو گے۔









