پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے

0
280
پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے

پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو جارحیت کا جواب دینا شروع کر دیا ہے اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کے میزائل حملوں کے جواب میں دشمن ملک کے پانچ طیارے گرائے ہیں البتہ پاکستان فضایہ کے تمام طیارے محفوظ رہے،

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج متحرک ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا اور دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے پانچ طیارے مار گرائے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا جبکہ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے، پاک فوج کی میزائل سٹرائیک نے لائن آف کنٹرول پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

Leave a reply