کسی نے پاکستان پر حملہ کیا تو چین پاکستان کے ساتھ ہو گا

کسی نے پاکستان پر حملہ کیا تو چین پاکستان کے ساتھ ہو گا
پاکستان پر اگر حملہ ہوا تو دفاع میں چین ہمیشہ مدد اور معاونت کرے گا، چین کے سابق سفارت کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاو نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا، پاکستان ہمارا بھائی اور دوست ہے، اور ہم اس کے دفاع میں اس کا ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے یہ دونوں بڑے ملک ہیں اور ان کے پاس ایٹمی ہتھیار بھی موجود ہیں۔
پاکستان اور بھارت دونوں سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں پر بھی دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں اور ہم نے پاکستان میں کئی چینی شہریوں کو کھویا، البتہ ہم نے کہا کہ مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ پردے کے پیچھے اصل میں کیا ہو رہا ہے ؟ کون ٹریگر دباتا ہے اور کون ان مظالم کا اصل ذمہ دار ہے ؟









