امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
بحیرہ احمر میں تعینات امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا ہے،امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا، امریکی بحریہ کے مطابق ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا، طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرنے والے تمام لوگوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔









