کینیڈا میں لبرل کی مسلسل چوتھی کامیابی

کینیڈا میں لبرل کی مسلسل چوتھی کامیابی
کینیڈا میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں لبرل پارٹی کی مسلسل چوتھی بار حکومت بننے کی امید ہے، لبرل پارٹی کینیڈا میں اگلی حکومت تشکیل دے گی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لبرل پارٹی کی اکثریتی حکومت بنے گی یا وہ مخلوط حکومت بنائے گی؟ ووٹنگ کے بعد ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی پر برتری حاصل ہے، موجودہ وزیر اعظم مارک کارنی نے اپنی نشست جیت لی، اگر لبرلز یہ الیکشن جیت گئے تو دس سال بعد یہ ان کی مسلسل چوتھی فتح ہو گی۔









