
پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام
آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور جوابی کارروائی میں 54 خارجی ہلاک ہو گئے، آئی۔ ایس۔ پی۔ آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خارجیوں نے پاک افغان بارڈر پر حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی،ہلاک خارجیوں سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد، آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر پاکستان میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔








