ایران اور سعودیہ کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا

0
218
ایران اور سعودیہ کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا

ایران اور سعودیہ کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، نائب وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے تمام بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دینے کا عزم رکھتا ہے، پہلگام واقعے پر پولیس اسٹیشن میں درج ایف۔ آئی۔ آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے، اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انھوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کی کوششوں کو سراہا اور انھیں بتایا کہ بھارت کس طرح پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔

Leave a reply