
سیلفی بناتے ہوئے 4 افراد دریائے نیل میں ڈوب گئے
مصر کی کمشنری بنی سویف میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سیلفی بنانے کے جنون میں دریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے، مصر کی ریسکیو فورسز نے چھ دن کی تلاش کے بعد چاروں کی لاشوں کو دریا سے باہر نکال دیا، افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں پندرہ سالہ ریھام، پندرہ سالہ دعا اور محمد ربیع جبکہ ان کا کزن سترہ سالہ محمود بھی شامل ہے۔









