“سلیپنگ پرنس” 36 سال کے ہو گئے

“سلیپنگ پرنس” 36 سال کے ہو گئے
سعودی عرب کے ’سوئے ہوئے شہزادے ‘ نے اپنی زندگی کے چھتیس سال مکمل کر لیے، بیس سال سے کومہ کی حالت میں رہنے والا شہزادہ الولید بن خالد کو ’سلیپنگ پرنس‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ 18 اپریل 2025 کو چھتیس برس کے ہو گئے، شہزادے کی سالگرہ کے موقع پر شہریوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں مانگیں اور امید کے پیغامات بھیجے، وہ پچھلے بیس سال سے کومے کی حالت میں ہیں، ان کی یہ حالت 2005 میں ہونے والے ایک کار حادثے کے سبب ہوئی، جب وہ برطانیہ کے ملٹری کالج میں زیر تعلیم تھے۔







