
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی سے اتحاد کی مخالفت
جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جے۔ یو۔ آئی نے تحریک انصاف سےاتحاد کی مخالفت کی ہے اور تجویز دی گئی ہے کہ جمعیت علماء اسلام حکومت مخالف تحریک خود چلائے گی اور اس معاملے پر تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کی مخالفت بھی کی گئی اور بلوچستان اسمبلی میں اس بل کی حمایت کرنے پر جمعیت علماء اسلام نے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔









