ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے پر غور

0
229
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے پر غور

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے پر غور

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات کے بارے اجلاس ہوا جس میں آئی۔ جی سندھ غلام نبی میمن اور کمشنر کراچی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں موٹروہیکل آرڈیننس 1965 میں مختلف ترامیم لانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے، اجلاس میں ڈی۔ آئی۔ جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے تجویز کردہ ترامیم پر بریفنگ بھی دی، قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ تک سب کو بھاری جرمانے اور نئے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کورس لازمی کرنے کی تجویز زیر غور آئی،تجویز دی گئی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت چھ ماہ سے کم کر کے 1 ماہ کی جائے گی۔

Leave a reply