اپوزیشن لیڈر کا صدر آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

0
157
اپوزیشن لیڈر کا صدر آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

اپوزیشن لیڈر کا صدر آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مرکزی دفتر میں پی۔ ٹی۔ آئی کنونشن منعقد ہوا، کنونشن میں جنیداکبر، علی اصغر ،صوبائی وزرا اور ایم۔پی۔ ایز نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، یہ جمہوری پارٹی ہے اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

انھوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچا ہے اور سندھ کے عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کا بحران ہے، بلوچستان میں امن و امان خراب جبکہ ہمیں گرفتار کر کے تشدد کانشانہ بنایا گیا ہے اور ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی رہائی کی لئےہر کال پر لبیک کہیں گے۔

Leave a reply