لاہور ہائیکورٹ نے27 سال بعد بیوہ کواس کا حق دلوا دیا

0
223
لاہور ہائیکورٹ نے27 سال بعد بیوہ کواس کا حق دلوا دیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ صدیقان بی بی کو اپنے بھائی کے ساتھ وراثت کی جائیداد میں حصہ لینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس خاتون کی اپیل پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ بیوہ کو اسکی جائز وراثت سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایک تحریری فیصلےمیں ، عدالت نے کہا کہ عام طور پر جائیداد سے متعلق خاندانوں میں جھوٹے دعوے کردئیے جاتے ہیں ، اور اسطرح کے دعووں کو ثابت کرنیکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جائیداد کو زبانی طور پر تحفہ کادعوی کیاجاتاہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اس خاتون کے بھائی نے مشکل وقتوں میں اپنی بیوہ بہن کی مدد کرنیکے بجائے اس سےوراثت کےحقوق چھیننے کی کوشش کی۔

فیصلے میں افسوس کرتےہوئےکہاگیاہے کہ کچھ مرد شریعت کیخلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین سے انکےوراثت کے حقوق چھین لیتے ہیں ، اور عدالت نےاس بات پرزوردیا کہ خواتین کےوراثت کےحقوق کوپوری شدت سے محفوظ رکھناچاہئے۔

Leave a reply